Drood Pak Ki Ahmiyat Aur Fazilat (درود پاک کی اہمیت و فضیلت)
درود پاک کی اہمیت و فضیلت دردو و سلام ہو تمام نبیوں کے سردار اور افضل ہستی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر۔ اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے، "بیشک اللہ اور اسکے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے نبی پر اے ایمان والو ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔۔۔" سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجنا واجب ہےہر ایک مجلس میں آپکا ذکر کرنے والے پر بھی اور سننے والے پر بھی ایک مرتبہ اور اس سے زیادہ مستحب ہے اور نماز کے قعدہ اخیرہ میں بعد تشہد درود شریف پڑھنا سنت ہے۔ اللہ عزوجل کے درود بھیجنا کا مطلب اسکا رحمت فرمانا ہےاور اسکا معنی" آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شریعت کی عظمت بیان کرنا، قیامت تک اسکو باقی رکھنا اور آخرت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت اُمت کے حق میں قبول فرمانا۔" فرشتوں کے درود بھیجنے کا مطلب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اُمت کے حق میں استغفار کرنا ہے۔ مؤمنین کے درود بھیجنے کا مطلب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقامِ محمود پر مبعوث ہونے کی دعا کرنا ہے۔علماءِ کرام فرماتے ہیں کہ درود پاک پڑھنے کا ایک م...